فاروق ستار کی الیکشن نہ لڑنے کی درخواست مسترد

  • June 30, 2018, 7:47 pm
  • Breaking News
  • 223 Views

ایم کیو ایم پاکستان نےفاروق ستار کی عام انتخابات سے دستبردار ہونے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

کراچی کے علاقے بہادرآباد میں عامر خان ، فاروق ستار کے ہمراہ مشترکہ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ نام نہیں جماعت کے نام اور نشان کو ووٹ ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ فاروق بھائی الیکشن نہیں لڑنا چاہتے تھے، ہم نے فاروق ستار کی الیکشن نہ لڑنے کی درخواست مسترد کی ، فاروق ستار نے بھی رابطہ کمیٹی کا فیصلہ قبول کر لیا ہے اور وہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔

انہوں نےمزید کہا کہ ایم کیو ایم کے ایک ایک کارکن کو ہم اون کرتے ہیں، ہمیں علم ہے کہ دشمنوں کے لیے 22 اگست چاند رات اور 5 فروری عید کے دن تھے جبکہ اسامہ قادری کی والدہ کو ٹکٹ دیا گیا تھا وہ ایم کیو ایم کا بڑا نام ہیں تاہم ہر حلقے میں ایم کیوایم کے مخالفین بھی موجود ہیں۔

اس موقع پر صحافی کی جانب سے ایک سوال کیا گیا کہ آپ نے مصطفی کمال کے خلاف کمزور امیدوار کیوں کھڑا کیا؟جس کے جواب میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان کا کہنا تھا کہ جتنا بڑا مصطفی کمال کا قد ہے اتنا ہی بڑا امیدوار کھڑا کیا ہےجبکہ فارو ق ستار نے برجستہ جواب میں کہا کہ یہ کہہ کر آپ نے ہمارے امیدوار کا قد بھی تھوڑا چھوٹا کردیا ہے۔