زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم

  • July 6, 2018, 11:29 am
  • Breaking News
  • 247 Views

اسلام آباد ہائیکورٹ نے زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ان پر عائد سفری پابندیاں ختم کردی ہیں۔

زلفی بخاری نے نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا جس پر فریقین وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کردہ فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے آج سنایا۔

واضح رہے کہ 12 جون کو زلفی بخاری عمران خان کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جارہے تھے جہاں امیگریشن حکام نے ان کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کے باعث انہیں بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا تھا تاہم کچھ دیر بعد ہی ان کا نام بلیک لسٹ سے نکال کر انہیں 6 دن کا استثنیٰ دیا گیا تھا۔

زلفی بخاری کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی استدعا نیب نے کی تھی، جبکہ وزارت داخلہ نے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی بجائے بلیک لسٹ میں ڈال دیا تھا جس کے خلاف انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔