پہلی بار طاقتور کو سزاہوئی،بڑے ڈاکو اب جیل جائیں گے،عمران

  • July 6, 2018, 6:03 pm
  • Political News
  • 294 Views

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں پہلی بار طاقتور کو سزا ہوئی ہے،پاکستان میں اب بڑے ڈاکو اقتدار میں نہیں آئیں گے بلکہ جیل جائیں گے۔

سوات میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان کرپشن کی وجہ سے بھارت اور بنگلادیش سے پیچھے رہ گیا،آج کا عدالتی فیصلہ نئے پاکستان کی شروعات ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شریفوں اور زرداری نے کرپشن کرنے کےلئے ملکی ادارے تباہ کئے ،دراصل شریف برادران نے سیاست میں کرپشن شروع کی ۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ کرپشن کا کینسر ملک کو دیمک کی طرح کھا گیا ، میں سیاست میں انہی دونوں بھائیوں اور آصف زرداری کی وجہ سے آیا۔

ان کا کہناتھاکہ 26جولائی کو ایک نئے پاکستان کا سورج ابھرے گا،آج عوام دو نفل پڑھیں اور اللہ کا شکر ادا کریں کیوں کہ اب بڑے بڑے ڈاکو اسمبلیوں کے میں نہیں جیلوں میں جائیں گے ۔