بلوچستان میں انتخابات شفاف و غیرجانبدار ہوتے دیکھائی نہیں دے رہے ہیں،پارٹی کا مقابلہ سرکاری ٹولے سے ہے قوم پرستوں نے اپنے پاؤں پر خود کھلاڑی مارکر باپ کو بلوچستان پر مسلط کردیا،نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاحات جان محمد بلیدی

  • July 6, 2018, 10:15 pm
  • Election 2018
  • 75 Views

پسنی(نمائندہ 92نیوز)بلوچستان میں انتخابات شفاف و غیرجانبدار ہوتے دیکھائی نہیں دے رہے ہیں، پارٹی کا مقابلہ سرکاری ٹولے سے ہے قوم پرستوں نے اپنے پاؤں پر خود کھلاڑی مارکر باپ کو بلوچستان پر مسلط کردیا۔ قدوس کو وزیر اعلی اور بابر کو سینیٹر بنانے میں برائے راست کردار کسی سے پوشیدہ نہیں، کہدہ علی کی رکنیت معطل کرکے مزید کاروائی کے لیے مرکزی کمیٹی کو سفارش بھیج دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاحات جان محمد بلیدی نے نیشنل پارٹی پسنی کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے سیاسی ،قومی حقوق کے حصول اور ساحل و وسائل پر حق اختیار کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی میں لوٹہ کریسی کی ہرگز اجازت نہیں ہوگئی کسی ایک کا جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔