بلوچستان سے منتخب ہونیوالے سینیٹروں کی اثاثوں اور شہریت کے بارے میں تحقیقات کاآغاز

  • July 8, 2018, 10:38 pm
  • Election 2018
  • 264 Views

کوئٹہ (این این آئی ) بلوچستان منتخب ہونیوالے سینیٹروں کی اثاثوں اور شہریت کے بارے میں تحقیقات کاآغاز تفصیلات کے مطابق 3مارچ 2018کو بلوچستان منتخب ہونیوالے 11سینیٹروں جن میں خواتین سینیٹر بھی شامل ہیں کے بارے میں انکی اثاثوں اور شہریت کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی بلوچستان سے ہوا اس سے پہلے ہمیشہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ بلوچستان کو ملتا رہا،بلوچستان سے منتخب ہونیوالے 11سینیٹر جن میں خواتین سینیٹر بھی شامل ہیں کے اثاثوں اور شہریت کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ذمہ دار ذرائع نے اتوار کے روز این این آئی کو بتایا کہ بلوچستان سے 11سینیٹر وں جن کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے انکے بارے میں اب تک ملنے والی اطلاع کے مطابق انکے اثاثے انکی آمدنی سے زیادہ ہے جبکہ دوسری جانب انکی شہریت کے بارے میں بھی تحقیقات تیزی سے شروع کردی گئیں ہیں۔