بلوچستان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 2018کا آغاز ہوگیا

  • July 8, 2018, 11:04 pm
  • Sports News
  • 139 Views

کوئٹہ (پ ر ) بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالے بلوچستان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 2018کا آغاز ہوگیا ،ٹورنامنٹ کا افتتاح بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن کے سرپرست محمد انجم نے کیا ،اس موقع پر کھلاڑیوں اور دیگر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ،اوپننگ میچ میں ڈاکٹر مدثر نے محمد یعقوب کو اسٹریٹ سٹیس میں 6-4 ،6-2 سے شکست دی جبکہ ایک اور میچ میں عمیر خان نے ظفر کو 6-2،6-3کے اسکور سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔