ایف آئی اے کا زرداری اور فریال کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ

  • July 10, 2018, 8:18 pm
  • Breaking News
  • 210 Views

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں پہلے آصف زرداری اور ان کی بہن کی طرف سے ہمارے سوالات پر آنے والے جوابات کا جائزہ لیں گے ۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق سابق صدر ان کی بہن کی طرف سے اطمینان بخش جوابات نہ ملنے پر قانون کے مطابق کارروائی کریں گے ۔

حکام نے مزید کہا کہ جرم ثابت ہوا توبینک کے چھوٹے اہلکاروں کے بجائے بڑی مچھلیوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔