جدید تعلیم کا حصول ہی ہمیں دنیا کے چیلنجو ں کا مقابلہ کرنے کے قابل بنا تا ہے ،آغا عمر بنگلزئی

  • July 12, 2018, 9:25 pm
  • Education News
  • 271 Views

خضدار(نامہ نگار) نگران وزیر داخلہ آغا عمر بنگلزئی نے کہا ہے کہ جدید تعلیم کا حصول ہی ہمیں دنیا کے چیلنجو ں کا مقابلہ کرنے کے قابل بنا تا ہے تعلیم کا حصول کاغذی ڈگریوں کا حاصل کرنا نہیں بلکہ ہمیں ایک جد ید سائنسی علوم سے آگہی حاصل کرنا ہے حکومت اس ضمن میں تعلیم کے شعبے کو تمام شعبوں سے اولیت دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہ بلوچستان ریذیڈنشل کالج خضدار کے دورے کے موقع پر کالج کے طلباء و اساتذہ سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ صوبے کو پسماندگی سے نکالنے کا واحد حل ہمارے نوجوانوں کا جد ید تعلیم سے آراستہ ہونا ہے انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تعلیم کو ڈگری کا حصول نہیں بلکہ جد ید آگاہی کا زریعہ ہونا چائیے جب تک معیار تعلیم کو عالمی معیار پر نہیں لائیں گے تب تک ہماری علمی ترقی نا ممکن ہے قبل ازیں پرنسپل بی آر سی خضدار حاجی محمد عالم جتک نے صوبائی وزیر کو کالج کے نصابی و غیر نصابی سر گرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی صوبائی وزیر نے پرنسپل اور اساتذہ کرام کی تعلیمی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ریذیڈنشل کالج خضدار کا شمار بلوچستان کے اہم تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے اس ادارے سے والدین سمیت ہم سب کی توقعات ہیں انہوں نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں کیونکہ تعلیم کے بغیر نہ معاشرہ ترقی کرسکتا ہے اور نہ ہی ہم جدید دور کے تقاضوں کو پورا کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں اساتذہ کرام پر اس حوالے سے بڑی زمہ داری عائد ہوتی ہے وہ طلباء کو علم کی نور سے منور کر کے نئی نسل کو زیوتعلیم سے اس طرح آراستہ کریں کہ وہ آنے والے چیلنجوں کا اپنی علم کے زریعہ کر سکیں قبل ازیں صوبائی وزیر نے مختلف کلاسوں کا دورہ کیا،طلباء سے سوالات پوچھے اور ان کے مسائل دریافت کی اور انہیں یقین دلایا کہ وہ کالج و طلباء کے مسائل سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو آگاہ کرئینگے ان کے مطالعاتی دورہ کے لئے بھی فنڈز جاری کیئے جائیں گے