تحریک انصاف نے اصغر اچکزئی کی حمایت کا اعلان کردیا

  • July 22, 2018, 11:38 pm
  • Election 2018
  • 125 Views

چمن(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدرونامزدامیدوارپی بی 23اصغرخان اچکزئی اور تحریک انصاف کے سینٹرل کمیٹی کے رکن اور سابق ضلعی صدرپرنس نذیراحمدخان اچکزئی کے ہمراہ چمن پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کی جانب سے اصغر خان اچکزئی کی حالیہ انتخابات میں مکمل تائیدوحمایت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف اس مرتبہ ووٹ اے این پی کے امیدوارکودیگی اوران کے ساتھ بھرپورانتخابی مہم چلائینگے اور انہیں کامیابی سے ہمکنار کر کے دکھائیں گے اس موقع پر صوبائی صدراے این پی اصغرخان اچکزئی نے کہاکہ ووٹ ایک پرچی اور ایک دن کیلئے پرچی کا نام نہیں بلکہ پچھلے دس پندرہ سالوں میں جو کچھ ہوا اس کردار کو مدنظر رکھ کر استعمال کیا جانا چاہئے انہوں نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن پریقین رکھتے ہیں 2013کے انتخابات میں جے یوآئی ایف نے صوبائی اسمبلی کی نشست پراے این پی کی حمایت کاتحریری معاہدہ کیاتھاجے یوآئی ایف انتخابی معاہدے سے مکرگئی ہے جمعیت معاہدوں کی پاسداری نہیں کررہی معاہدے پران کے قائدین کے دستخط بھی موجودہیں ووٹرزکیسے ان پراعتمادکریں گے ان سے پوچھناچاہتے ہیں کہ طے پائے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کی اسلامی شرعی کیاحیثیت ہے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ 2008اور2013کے الیکشن میں جیتنے والے لاڈلے ایک مرتبہ پھراپنالاڈلہ پن دہرانے کی خواہش رکھتے ہیں مگرہم ان پرواضح کرناچاہتے ہیں کہ کوئی لاڈلانہیں ہوناچاہیئے بلکہ عوامی مینڈیٹ کے مطابق جس کوعوام اکثریت رائے سے منتخب کریں وہی عوام کاحقیقی نمائندہ ہوتاہے عوام پچھلے پندرہ سال کاحساب کتاب سامنے رکھ کرفیصلہ کرے عوام کے سچے جذبوں کومختلف ناموں سے اپنے حق میں استعمال کرتے ہیں مضبوط جمہوریت کیلئے ووٹ کی پرچی کاصحیح استعمال کیونکہ یہ ایک مقدس امانت ہے اقوام عالم میں جن قوموں نے حق رائے دہی کادرست اندازمیں استعمال کیاآج تاریخ میں وہ جس رتبے پرہیں وہ ہمارے سامنے ہیں عوام ووٹ کی اہمیت کوسمجھیں عوام ہوشیاررہیں کہ ووٹ چرانے والوں کوہم صرف الیکشن کے ایام میں ہی کیوں یادآتے ہیں بعض لوگ ووٹ کی پرچی کوقرابت داری،اسلام دوستی،پشتون ولی کانام دیتے ہیں ووٹ ایک پرچی ایک دن کے جذباتی فیصلے کانام نہیں چمن کے لوگ گواہ ہیں کہ جب ان پربراوقت آیاتوکون ان کے درمیان موجودتھے ہم ہی لوگ تھے کہ پاک افغان جنگ کے نتیجے میں بھڑکنے والی آگ کوبھجاکرقابوپایا،معاشی بحران، بارڈرکی مشکلات، دوطرفہ تجارت میں رکاوٹوں کی بات ہویاپاک افغان جھڑپوں میں شہدا وزخمیوں کے معاوضے کی بات ہو ہم ہی تھے جن کے مسائل حل کرنے میں پیش پیش رہے انہوں نے کہا کہ پارٹی قائدسے بھاری رقوم کے عوض نشست کیلئے ٹکٹ خریدنے والے ووٹرز کی کیا خدمت کریں گے ۔