انتخابات میں بیرونی مداخلت برداشت نہیں کی جائیگی ، محمود اچکزئی

  • July 23, 2018, 12:23 am
  • Election 2018
  • 168 Views

چمن (نامہ نگار ) پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمودخان اچکزئی نے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات میں کسی بھی طرح کی بیرونی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی صاف شفاف انتخابات ملک کے استحکام اور جمہوریت کے مضبوطی کے لئے ضروری ہیں اگر کسی نے جمہوریت کا راستہ روکنے کی کوشش کی تو کوئی بھی بڑا سانحہ رونماء ہوسکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاک افغان سرحد پر ڈیورنڈ لائن پشتونخوا ء کے ساتھ منصوب کی جارہی ہے جو سراسرغلط ہے اور جو بھی اسطرح کے الزامات لگارہے ہیں وہ ثابت کریں چاہے ملا ہو یا کوئی بھی ورنہ اسلام میں جھوٹے کی کیا حیثیت ہے انہوں نے مزید کہا ملکی ادارے اتنے تیز ہیں ان کے حوالے سے مشہور ہے کہ کوئی بھی ان کے آنکھوں سے اوجھل نہیں مگر ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے ان دعووں کی حیثیت عجیب معلوم ہوتی ہے انہوں نے انتخابی جلسہ عام میں مزید کہا کہ پشتونخوا میپ کے امیدواران اپنے بہترین ترقیاتی کام پر ہی ووٹ حاصل کرتے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں تب تک امن نہیں ہو سکتا جب تک افغانستان میں امن کی صورتحال بہتر نا ہو پاکستان کو تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے ہو نگے انہوں نے جلسے کے شرکاء سے اپیل کی کہ ووٹ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے امیدواران کو ہی دیں جو پشتونوں کے ہر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرسکتے ہیں۔