کوئٹہ شہر کے 74پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس قرار

  • July 23, 2018, 10:58 pm
  • Election 2018
  • 169 Views

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) کوئٹہ پولیس نے شہر کے 3 قومی اور 9 صوبائی حلقوں کیلئے سیکورٹی 2 پلان جاری کردی پولیس کے حدود میں مجموعی طور پر 641 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں شہر کے 6 تھانوں کے حدود میں آنیوالے 74 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں 19 پولیس تھانوں کے حدود میں 438 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز میں 33 کیچی بیگ 15 صدر10 انڈسٹریل ایریا9 بروری4 سول لائن اور 1 جناح ٹاون تھانے کے حدود میں قائم کئے گئے ہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی 2 اور فائر بریگیڈ کی 4 ٹیمیں شہر کے مختلف مقامات پر الرٹ رہے گے پولنگ اسٹیشنز پر تعیناتی کے علاوہ پولیس پولنگ اسٹیشنز کے اطراف میں گشت کرتی رہیں گی پولنگ اسٹیشنز کے 400 گز فاصلے تک گاڑی اور موٹر سائیکل کی پارکنگ پر پابندی ہوگی سیکورٹی پلان کے تحت شہر کو 10 سیکٹرز, 23 سب سیکٹرز اور 50 کلسٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز میں پاک فوج اور ایف سی کے ہمراہ اے ٹی ایف بھی تعینات رہے گی انتخابات کے موقع پر کوئٹہ پولیس کو ایف سی کی معاونت حاصل ہوگی پولنگ کے دن ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس عبدالرزاق چیمہ سیکورٹی صورتحال کی نگران خود کرینگے سیکورٹی پلان کے تحت 5 ایس ایس پیز, 20 ایس پیز, 36 ڈی ایس پیز اور 395 انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز ڈیوٹی پر متعین ہونگے سیکورٹی پلان کے تحت 200 سے زائد خواتین پولیس کانسٹیبلز بھی پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کئے جائیں گے شہر کے 12 قومی و صوبائی حلقوں پر مجموعی طور پر 6 ہزار 400 سے زائد اہلکار تعینات رہیں گے۔