الیکشن2018ء تمام انتظامی افسران کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض

  • July 24, 2018, 11:26 pm
  • Election 2018
  • 208 Views

کوئٹہ(خ ن) صوبائی محکمہ داخلہ وقبائلی امور کے اعلامیہ کے مطابق جنرل الیکشن2018کے دوران ڈپٹی کمشنر ز ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز (ریونیو) ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز(جنرل)سیکریٹر ی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ،کوئٹہ میں تمام اسپیشل مجسٹریٹس ،اسٹنٹ کمشنرز ،تحصیلداروں اور نائب تحصیلداروں کو انکے ،متعلقہ اضلاع /علاقوں میں امن وامان کی برقراری اور فرائض کی بجاآوری کیلئے فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔