کوئٹہ میں دھماکا، 30 افراد جاں بحق

  • July 25, 2018, 12:19 pm
  • Breaking News
  • 1.06K Views

کوئٹہ میں دھماکا، 30 افراد جاں بحق


کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کےقریب زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں پولیس اہلکار سمیت 30افرادجاں بحق اور 50 افراد زخمی ہوگئے ۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی اور امدادی کارکن جائے وقوع پر پہنچ گئے اور زخمی اور جاں بحق افراد کو طبی مرکز پہنچارہے ہیں۔سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو حفاظتی حصار میں لے لیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار شواہد جمع کررہے ہیں۔

ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا،دھماکے کی مختلف پہلوئوں سے تفتیش جاری ہے۔بظاہرا یسامعلوم ہوتا ہے کہ پولیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

اسپتال ذرائع نے18افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے، صورت حال کے پیش نظر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔ اسپتال انتظامیہ نے زخمیوں کیلئے لوگوں سے خون دینے کی اپیل کی ہے۔