انتخابی عمل میں سیکورٹی فورسز کی مداخلت ناقابل برداشت ہے،محمود خان اچکزئی

  • July 26, 2018, 1:24 am
  • Election 2018
  • 1.12K Views

کوئٹہ(آن لائن)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ الیکشن کمشنر آف پاکستان انتخابا ت میں ہونیوالی دھاندلی کا نوٹس لیں حلقہ این اے263 کے انتخابی عمل میں سیکورٹی فورسز کی مداخلت فوری طور پر بند کی جائے دو بندی میں ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو پولنگ اسٹیشن سے نکال دیا اور دو بندی پولنگ پر آزاد امیدوار کے لئے فورسز کی موجودگی میں ٹھپے لگائے جا رہے ہیں ایسے صورتحال میں انتخابات کے نتائج کو کس طرح تسلیم کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیلی فونک گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ قلعہ عبداللہ اور چمن میں انتخابات کے دوران دھاندلی کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور انتخابی عمل میں سیکورٹی فورسز کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کرینگے دو بندی میں ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو پولنگ اسٹیشن سے نکال دیا اور آزاد امیدوار کے لئے فورسز کی موجودگی میں ٹھپے لگائے جا رہے ہیں دو بندی دور افتادہ پہاڑی علاقہ ہے جہاں ہماری اکثریت ہے فورسز کی موجودگی میں ہمارے مخالف آزاد امیدوار کے حق میں زبردستی استعمال کیا جا تا ہے ڈ ی آر اور ضلعی الیکشن کمیشن اپنے آپ کو بے بس بتا رہے ہیں ایسے صورتحال میں انتخابی نتائج کو کس طرح تسلیم کریں ۔